ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب سے جیلوں میں بھی ہنگامی حالت نافذ

 سیلاب سے جیلوں میں بھی ہنگامی حالت نافذ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلوچستان کے محکمہ جیل نے بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں سے ڈیرہ مرادجمالی اور ڈیرہ اللہ یار کی جیلیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔جیل ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار جیل ناقابل استعمال قرار دے دی گئی اور ڈیرہ مراد جمالی جیل میں3 فٹ پانی بھر جانے کے بعد دونوں جیلوں کے  180 قیدیوں کو سبی منتقل کردیا گیا۔

سینٹرل جیل مچھ جانے والاراستہ پل ٹوٹ جانے کی وجہ سے بند ہے، مچھ جیل کے راستے بندہونے کی وجہ  سے زیر علاج قیدی کوئٹہ منتقل نہ ہونے کی  سبب انتقال کرگیا۔مچھ کو گیس، پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے جیل میں کھانا پکانے میں مشکلات ہیں، سینٹرل جیل خضدار میں بجلی کی عدم فراہمی سے مشکلات ہیں۔

 آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع نے جیو نیوز کو بتایا کہ بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر صوبے کی تمام جیلوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے ،  تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔