کورونا کیسز میں کمی، چوبیس گھنٹوں میں 226 نئے کیسز

Corona Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 226 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15, ہزار 079 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.50 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 110 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 68 ہزار 801 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 569 ہو چکی ہے۔