لاہور میں بادلوں کا بسیرا، موسم خوشگوار

لاہور میں بادلوں کا بسیرا، موسم خوشگوار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں وقفے وقفے سے رات بھر بارش ہوئی جس کے باعث بعض علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نےآج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔این ڈی ایم اے ریکارڈ کے مطابق 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 1 ہزار 33 افراد جاں بحق اور 1527 زخمی ہوئے ہیں۔