سٹی 42: شہر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، سندر میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ ملزم بابر اور اس کے ساتھی نے خاتون کو فلیٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم بابر نے سرکاری نوکری دلانے کے لئے بارہ لاکھ مالیت کا زیور بھی لے رکھا ہے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔
واضح رہے چند روز قبل نوکری کی تلاش میں نکلی خاتون اقصیٰ منیر کو ملزم احمد نے زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اقصیٰ منیر کا کہنا تھا کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ایک شخص احمد کے پاس گئی جو اسے ایک ہوٹل میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ احمد نامی شخص نے بعد میں اسے دھمکیاں دے کر ہوٹل سے بھی نکال دیا۔