میاں نواز شریف کی صحت خراب کی افواہیں دم توڑ گئیں

میاں نواز شریف کی صحت خراب کی افواہیں دم توڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیماری کا معاملہ، میاں نوازشریف کو گزشتہ ہفتے ذاتی معالج سمیت تین ڈاکٹرز نے چیک کیا، رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم مکمل صحت مند ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کی خرابی کے حوالے سے کافی افواہیں گرم ہیں، اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے نوازشریف کاپی آئی سی کے ڈاکٹر، جیل ڈاکٹر اور ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے چیک اپ کیا تھا۔ جس کے بعد ذاتی معالج نے شریف میڈیکل کمپلیکس سے ٹیسٹ کروانے کا کہا، تاہم جیل حکام نے تمام ٹیسٹ آغا خان لیبارٹری سے کرائے۔

رپورٹس کے مطابق نوازشریف مکمل تندرست ہیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر مکمل چیک اپ کرتا ہے اور جب سے نوازشریف نے پرہیزی کھانا شروع کیا ہے تب سے صحت پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے۔