غلطی سے معمولی جرائم میں ملوث ہوجانے والوں کیلئے بڑی خبر

غلطی سے معمولی جرائم میں ملوث ہوجانے والوں کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کریکٹر سرٹیفکیٹ پرمعمولی جرائم میں ملوث شہریوں کیلئے پولیس ریکارڈ ہولڈر جبکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ پر کریمینل ریکارڈ  ہولڈر درج کرنے کا فیصلہ، سافٹ ویئر’’ ہوٹل آئی‘‘ کے تحت بھی صرف عدالتی اشتہاری اور سنگین جرائم کے اشتہاریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔    

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں کوئی شہری کریکٹرسرٹیفکیٹ کیلئے اگر خدمت مرکز یا تھانے جاتا تھا تو، اگرکسی شہری پرمعمولی نوعیت کا مقدمہ درج ہوتا تو کریکٹر سرٹیفکیٹ پرکریمینل ریکارڈ ہولڈرکا اندراج کردیا جاتا تھا۔  جس کی وجہ سے بیرون ملک میں مقیم شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

آئی جی پنجاب نے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ معمولی جرائم میں ملوث شہریوں کے کریکٹرسرٹیفکیٹ پر پولیس ریکارڈ ہولڈر درج کیا جائے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث رہنے والے شہریوں کے کریکٹرسرٹیفکیٹ پر کریمنل ریکارڈ ہولڈر درج کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسی طرح ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے تحت ہوٹلوں میں ٹھہرنے والے عدالتی اشتہاریوں اور سنگین جرائم کے اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer