نیب کو میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین منصوبے کا مکمل ریکارڈ مل گیا

نیب کو میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین منصوبے کا مکمل ریکارڈ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)اب ہوگا دودھ کا دودھ پانی کا پانی،  ایل ڈی اے اور  ٹیپا نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبے کا 21 ہزار صفحات پر مشتمل مکمل ریکارڈ نیب اور پی اینڈ ڈی کے حوالے کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ٹیپا نے دن رات میٹرو بس اور  اور لائن ٹرین منصوبوں کا ریکارڈ اکٹھا کرکے نیب کے حوالے کردیا جو 21 ہزار صفحات پر مشتمل ہے،  منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کا مکمل ریکارڈ، فنانشل ٹرانزیکشن اور بنک ٹرانزیکشن، ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹرز، افسران کے ذاتی موبائل نمبر، بنک اکاونٹس کی معلومات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابقایل ڈی اے ٹیپا منصوبے پر کام کرنے والے افسران، انجنئیرز اور کنٹریکٹرز کا ڈیٹا ایف آئی اے کو بھی فراہم کرے گا۔ افسران ایل ڈی اے اور ٹیپا کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل نمائندہ بننے سے کترا رہے ہیں ۔21 ہزار صفحات پر مشتمل ڈیٹا پر وضاحت دینا ایل ڈی اے کیلئے انتہائی مشکل کام ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer