ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ،شربت کی دوکانوں پر رش

 لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ،شربت کی دوکانوں پر رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے، اور شہر کا درجہ حرارت30 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گرمی کی شدت سے شہری بے حال۔

تفصیلات کے مطابق آج شہر لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 جبکہ کم از کم 23ڈگری ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 34 ریکارڈ

 کیا گیا ،ہوا کی رفتار 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔شہر لاہور میں گرمی کی شدت سے شہری بے حال ہو گئے،آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان  ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ گرمی کی شدت میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ہیٹ ویو کے پیش نظر دھوپ میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

شہر میں  گرمی کی شدت سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں  اضافہ ہو گیا ہے ۔شربت کی دوکانوں اور گنے کےبیلنے پر رش دیکھا جا رہا ہے۔