ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی لہر ہوگی؛ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

خبردار! آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی لہر ہوگی؛ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خبردار آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی لہر ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک نے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اگلے دو سے تین دن شدید گرمی کے ہونگے۔وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان میں شدید گرمی ہوگی۔

مئی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا۔ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 43 سے 46 تک رہنے کی توقع ہے۔

بارشوں کا سلسلہ آج پاکستان کے مختلف علاقوں سے نکل جائے گا۔مئی میں کم شدت کے ساتھ بارشوں کے دو سے تین سلسلے ہو سکتے ہیں۔

بارشوں کے باوجود ہیٹ بہت زیادہ ہوگی۔