ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برائلر مرغی ،مٹن ،بیف کی قیمتیں بے قابو

 برائلر مرغی ،مٹن ،بیف کی قیمتیں بے قابو
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جہاں اوپن مارکیٹ میں سرخ گوشت کے ساتھ ساتھ سفید گوشت بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 511 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ ایک مرغی کی قیمت 1200 سے 1300 روپے تک وصول کی جا رہی ہے، جس سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 3500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے کے برعکس 1400 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کے دعووں کے باوجود عملی طور پر نرخناموں پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری نوٹس لے اور اشیائے خوردونوش خصوصاً گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔