قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں جونیئر کلرک کی 22 آسامیوں کے لیے 396 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں آمنہ بی بی، سدف نور، ثنا کنول، فوزیہ یونس اور مناحل شامل ہیں۔
اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر آف گیسٹرو اینٹرولوجی کی 2 آسامیوں پر اسد اللہ محمود اور اویس مصطفیٰ کامیاب رہے۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف ایناٹمی کی 3 آسامیوں پر سیدہ رضوانہ جافری، گل افشانی اور فائزہ امبرین کامیاب قرار پائیں، جبکہ بائیو میڈیکل انجینئر کی 9 آسامیوں پر حمزہ شاہد، محمد احمد امین، کومل طارق، عامر سہیل اور فزہ مصطفیٰ سمیت دیگر امیدوار کامیاب ہوئے۔
مزید برآں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں ای ایس ای (اردو) کی 20 آسامیوں پر فاطمہ اعجاز، ہنا توصیف، مہنور رسول، احمد رضا خان اور نسرین ایوب سمیت دیگر امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔
پی پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز جلد جاری کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔