ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر ہتک عزت کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر ہتک عزت کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : گلوکارہ و اداکارہ میشا شفی نے ہتک عزت کے دعوی پر اپنے خلاف عدالتی فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے. گلوکارہ نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی ہے. 

میشا شفیع نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں گلوکارہ نے 31 مارچ 2026 کے فیصلے اور پچاس لاکھ جرمانے پر قانونی اعتراضات اٹھائے ہیں.  ڈیفیمیشن آرڈیننس 2002 کے تحت دائر کردہ اپیل میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قانون دونوں کو درست انداز میں نہیں دیکھا اور  جنسی ہراسانی کے الزامات کا میرٹ پر فیصلہ ہوئے بغیر ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ دے دیا گی. میشا شفیع نے اپیل میں یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ غیر ثابت شدہ الزام کو خود بخود جھوٹا قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ ہراساں کرنے کے معاملے میں متاثرہ کا بیان اگر قابل اعتبار ہو تو کافی ہوتا ہے.

اپیل میں گلوکارہ نے یہ نشان دہی کی کہ ٹرائل کورٹ نے متاثرہ کے رویے سے  مفروضوں پر انحصار کیا، شواہد کو غلط سمجھا گیا اور فریقین کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو ہراسانی کی نفی قرار دینا درست نہیں. اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے. لاہور ہائیکورٹ  کا دو رکنی بنچ میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کرے گا.

Ansa Awais

Content Writer