ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلگام واقعہ؛ پارلیمنٹ کا اجلاس بلاؤ، اپوزیشن لیڈروں کا نریندر مودی سے مطالبہ 

پہلگام واقعہ؛ پارلیمنٹ کا اجلاس بلاؤ، اپوزیشن لیڈروں کا نریندر مودی سے مطالبہ 
کیپشن: انڈیا کی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر رہول گانسھی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر پہلگام سانحہ کو ڈسکس کرنے کے لئے نریندر مودی کو خطوط لکھنے پر مسورہ کر رہے ہیں۔ یہ خطوط ارسال کئے جا چکے ہیں لیکن مودی کی طرف سے پہلگام واقعہ پر خﷺد اپنی ہی پارلیمنٹ کا سامنا کرنے کا اب تک کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پہلگام حملے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف  نریندر مودی کی حکومت کے عزائم میں خود بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگرس دیوار بن گئی۔ کانگرس  پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت کی سازش کو  پارلیمنٹ میں ڈسکس کر کے ناکام بنانے کے لئے سرگرم ہو گئی، کانگرس کے صدر  کھڑگے اور  اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی کو  خط لکھا ہے اور  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
انڈیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد کانگریس نے وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، تاکہ دہشت گردی کے خلاف اجتماعی عزم کا مظاہرہ کیا جا سکے
کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ "اس وقت یکجہتی اور اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا ایک خصوصی اجلاس جلد از جلد بلایا جانا چاہیے۔ یہ پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے بربریت والے دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کے لیے ہماری اجتماعی قوت ارادی کا مظاہرہ ہوگا۔"
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا: "پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے نے ہر ہندوستانی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس نازک وقت میں ہندوستان کو دنیا کو دکھانا ہوگا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ متحد کھڑے ہیں۔ اس لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جانا چاہیے تاکہ عوامی نمائندے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔"
انڈیا  کی نیوز آؤٹ لیٹ قومی آواز نے رپورٹ کیا کہ، اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کانگریس دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر حکومت پر دباؤ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہے تاکہ حکومت سے سخت سوالات کیے جا سکیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا  سی پی آئی کے راجیہ سبھا رکن سندوش کمار نے بھی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’’پہلگام حملہ نہ صرف متاثرین کے خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ اس نے ملک کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس وقت پارلیمنٹ کو قوم کے جذبات کی ترجمانی کرنی چاہیے۔‘‘

اس مسئلہ پر کانگریس کے سینئر رہنما طارق انور نے بھی اپنی رائے دی۔ ان کا کہنا تھا: "میری ذاتی رائے میں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جانا چاہیے کیونکہ اس دہشت گردانہ حملے میں کئی بے گناہوں کی جان چلی گئی ہے، اور اس کے بعد حکومت کا ردعمل مایوس کن رہا ہے۔"

اپوزیشن کا ماننا ہے کہ اس حملے کے بعد ملک کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر ایک مضبوط پیغام دینا چاہیے، اور اس کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس سب سے مؤثر پلیٹ فارم ہو سکتا ہے۔ قومی آواز نے اپنی رپورٹ میں لکھا، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا حکومت اپوزیشن کی اس مانگ پر غور کرتی ہے یا نہیں۔