ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامران کے دو اوورز نے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن برباد کر ڈالی

کامران کے دو اوورز نے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن برباد کر ڈالی

سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹین کے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے  اٹیک باؤلرز کامران شہزاد نے دو ہی اوورز مین ملتان سلظانز کی بیٹنگ لائن کو اجاڑ ڈالا۔ انہوں نے دونوں اوورز مین دو دو بیترز کو پویلین واپس بھیجا۔

یاسر خان دوسرے اوور کی پہلی گیند پر اور عثمان خان چوتھی گیند پر کامران کے قہر کا شکار ہوئے۔ یاسر نے  5 رنز بنائے تھے اور عثمان کوئی رن نہیں بنا سکے۔

میچ کے چوتھے اوور مین کیپٹن سعود نے دوبارہ بال کامران کو دی تو انہوں نے  کامران غلام اور کرٹس کیمفر کو نشانہ بنایا۔ کامران غلام  نے 3 اور کیمفر نے 4 رنز بنائے۔

 ملتان سلطانز کا  6 اوورز میں مجموعہ 31  رنز ہوا ہے۔  

 کیپٹن محمد رضوان  کے ساتھ افتخار احمد وکٹ پر  خود کو اور سلطانز کو مکمل بربادی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  رضوان نے 9  رنز بنا لئے ہیں اور افتخار 4 رنز بنا چکے ہیں۔