سٹی42: کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ پانچ میچوں میں سے پانچ کے پانچ میچ ملتان سلطانز نے جیتے۔
آج ہونے والا میچ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے لئےاس لحاظ سے زیادہ چیلنجنگ ہے کہ پی ایس ایل سیزن ٹین کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت گلیڈئیٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری سلاٹ میں ہے اور ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور اس نے صرف ایک میچ جیتا ہے اور یہ میچ انہوں نے 22 اپریل کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز سے جیتا تھا۔

پی ایس ایل سیزن ٹین میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور ملتان سلطان کے پی ایس ایل میں گزشتہ پانچ میچ
12 مارچ 2024 نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ملتان سلطانز نے 79 رنز سے جیت لیا۔
25 فروری 2024 ملتان کرکٹ سٹیڈیم ملتان سلطانز 13 رنز سے جیت گیا۔
11 مارچ 2023 پنڈی کلب گراؤنڈ، راولپنڈی ملتان سلطانز نے 9 رنز سے جیت لیا۔
18 فروری 2022 قذافی اسٹیڈیم، لاہور ملتان سلطانز نے 117 رنز سے جیت لیا۔
31 جنوری 2022 نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ملتان سلطانز نے 6 رنز سے جیت لیا۔