سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے میچ میں گلیڈئیٹرز نے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر ڈالا لیکن "ڈٹ کے کھڑا ہے اب کپتان" کے مصداق محمد رضواب اب تک وکٹ پر ڈٹے وہئے ہیں۔
13 اوورز میں ملتان سلطانز نے 60 رنز بنائے تھے، ان میں سے 28 رنز کیپٹن رضوان کے تھے اور باقی 25 رنز آؤٹ ہونے والے تمام 8بیٹرز کے تھے۔
14 ویں اوور میں اسامہ میر نے صورتحال کو بدلنے کا آغاز کیا، انہوں نے فہیم اشرف کو ایک چوکا اور ایک چھکا مار کر اپنا سکور 11 اور ٹیم کا مجموعہ 73 کر دیا۔
گلیڈئیٹرز کے کامران نے ابتدائی چار اوورز میں 4 وکٹیں لے کر ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کے بخیئے ادھیڑنے کا آغاز کیا تھا، بعد میں فہیم اشرف نے دو اور وسیم جونئیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
