سٹی42: شادیوں کا سیزن ہے اور سونا مہنگا ہونے کا رجحان برقرار ہے، ایک بار پھر صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہو گیا۔
پیچیدہ اقتصادی اور سیاسی عوامل کے زیر اثر دنیا بھر میں سونا مہنگا ہو رہا ہے۔
آج منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر مہنگا ہوکر اس ک یقیمت 3310 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
آج منگل کے روز پاکستان کے صرافہ بازاروں مین کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سونا مہنگا ہو گیا۔
آج ایک تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوکر 3لاکھ 49 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
10 گرام سونا 1800 روپے مہنگاہوکر 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے کا ہوگیا
ایک تولہ چاندی کی قیمت 3497 روپے پر ہی برقرار ہے۔