سٹی 42: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل و کیفے مالکان خبردار ہوجائیں ، ڈی آئی جی آپریشنز نے کارروائی کا حکم دے دیا
کھلی کچہری میں شہریوں کی کیفے مالکان کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کا ایس او پیز خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا،ڈی آئی جی آپریشنز کا قانون کی پاسداری نہ کرنے والے کیفے سیل کروانے کا حکم دیا ،
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری ،ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال جاری ہے شہریوں کی مالی فراڈ، جھگڑے، پولیس کے اختیارات سے تجاوز سمیت متعدد شکایات موصول ہوئیں ، شہریوں کی موجودگی میں افسروں کی ویڈیو لنک پر حاضری ہوئی براہ راست کالز پر احکامات جاری کیے گئے ، ماں کی بیٹے کی طرف سے تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او کو کارروائی کا حکم دیا گیا
کھلی کچہری میں پولیس اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کی شکایات بھی موصول ہوئیں ،ایس پیز ڈولفن ایس پی سول لائنز اور ایس پی سٹی کو جلد از جلد انکوائریاں کرنے کا حکم دیا گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس والوں کیخلاف انکوائریوں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا قصور وار وردی میں بھی ہو تو ہر صورت سزا دلوائی جائے گی،ایک سال میں 400 سے زائد اہلکاروں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں، پولیس والا بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو سخت احتساب ہو گا،
لین دین و فراڈ کے معاملات پر ایس ایچ اوز رنگ محل کو بعد از انکوائری کارروائی کا حکم دیا ،ایس ایچ او شالیمار،نواب ٹاؤن،نشتر کالونی سمیت دیگر افسران کو انکوائریاں مارک کی گئیں ، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں نے ڈی آئی جی کےاقدامات پر اظہار اطمینان کیا ،
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا جرائم کا خاتمہ، انصاف کی بآسانی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،شہری جرائم کی نشاندہی کریں،انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔