سٹی 42 :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد، محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، اس موقع پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے امیر جماعت اسلامی کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے حافظ نعیم الرحمان کو پاکستان کے موقف اورفیصلوں سے بھی آگاہ کیا،حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اوربھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے ،کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔
جماعت اسلامی کے امیر کا فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے،سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجان ہیں،پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھے۔