شاہد ندیم سپرا:حج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر سعودی وزارت داخلہ نے سخت سزائیں ،جرمانے عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
بغیر اجازت حج کرنے یاکوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا،حج پر وزٹ ویزے کے ساتھ داخلے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یامدد فراہم کرنے پر1لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔
غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش دینےپر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں ،سہولت کاروں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 10سال سعودی عرب داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکے گی۔
جرمانہ یا سزا کیخلاف 30 روز میں اپیل ،60 روز میں درخواست دائر کی جاسکے گی۔
قوانین اور سزاؤں کا اطلاق یکم ذی القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک ہوگا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App