دلشاد راؤ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محنت کشوں کیلئےراشن کارڈ پروگرام کی منظوری دے دی۔
،پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا راشن کارڈپروگرام لانچنگ کیلئےتیار ہے،راشن کارڈ پروگرام پر عمل درآمد یکم جولائی سے ہوگا۔
،پنجاب کی صنعتوں کےمحنت کشوں کوراشن کارڈ پروگرام کےتحت سالانہ 40 ارب ملیں گے۔پنجاب حکومت راشن کارڈ پروگرام کےلئے 20 ارب دے گی جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ ،سوشل سکیورٹی ،ورکرز ویلفیئر بورڈ باقی ماندہ 20 ارب فراہم کرینگے۔
پروگرام سے 15 لاکھ سے زائد محنت کشوں کو سہ ماہی گرانٹ 10ہزار تک مل سکے گی۔پنجاب حکومت کے راشن کارڈ پروگرام کے جے ایس بینک کی خدمات سرانجام دے گا۔بی آئی ایس پی ودیگر فلاحی پراگرامز سے مستفید مزدور بھی راشن کارڈ حاصل کرسکیں گے۔
پنجاب حکومت راشن کارڈ پروگرام پر عملدرآمد کیلئےمجوزہ قانون سازی بھی جلد مکمل کریگی۔قانون میں ترمیم کے بعد ہی محنت کشوں کو راشن کارڈ کی گرانٹ تقسیم کی جاسکے گی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App