جمال الدین: کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری،صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس آج عدالت میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی،صنم جاوید کو پی ٹی آئی ریلی کے دوران سڑک بلاک کر نے اور ریاست مخالف نعروں پر گرفتار کیا گیا تھا۔
صنم جاوید سمیت دیگر کے خلاف رواں سال فروری میں مقدمہ درج ہوا۔