سٹی42:لاہور سےبھی حج فلائٹ آپریشن کا آغاز، لاہور سے پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر ساڑھے آٹھ بجے مدینہ منورہ روانہ ہوئی, ایئر سیال کی پرواز 7700 کے ذریعے 150 حجاج کرام مدینہ منورہ روانہ ہوئے.
لاہور ایئرپورٹ پر حج آپریشن سے قبل تقریب کا انعقاد ہوا، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو ہار پہنائے اور کیک کاٹا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو حجاز مقدس کے سفر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نے عازمین حج کو مدینہ منورہ کا پاک سفر نصیب کیا ہے،مدینہ کے سفر کا ہر مسلمان خواہش مند ہوتا ہے،عازمین حج روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اہل وطن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

قبل ازیں آج صبح 4 بج کر45 منٹ پر حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 713 سے 442 عازمین حج اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئی۔
عازمین کو وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف، پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور قومی ائیرلائن کے سی ای او ائیر وائس مارشل عامر حیات نے رخصت کیا۔
اب کوئٹہ سے پہلی حج پرواز پی کے 7201 آج صبح 10 بجے 170 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی ۔
پہلے مرحلے میں حجاج کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی اور اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر سعودی حکومت کی اشتراک سے روڈ ٹو مکہ کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی جس سے حجاج سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کے جائیں گے۔
یاد رہے کہ قومی ائیرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا اور بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک ہوگا۔