ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی کا حل بتا دیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی کا حل بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ کی فضا پر شدید تشویش لاحق ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ خطے میں موجود پیچیدہ مسائل صرف اور صرف پُرامن مکالمے اور سفارتی ذرائع سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک پرزوردیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں اورایسی کسی بھی پہل کی حمایت کی جائے گی جو مذاکرات کی بحالی اوردیرپا امن کی جانب لے جائے۔

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اپنے پلیٹ فارم کو تنازعات کے پرامن حل کے لئے پیش کرتے ہوئے فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔