(ویب ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔انٹربینک میں ڈالر چوبیس پیسے سستاہوکر ایک سو پچاسی روپے تیرسٹھ پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو ستاسی روپے پر برقرار رہا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات سے پہلے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر185 روپے 87 پیسے سے کم ہوکر 185 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد بہتری ہوئی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے درآمدی بل کی وجہ سے روپے پر دباو ہے .انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے سستا ہوکرایک سو چھانوے روپے اور برطانوی پاونڈ 80 پیسے مہنگا ہوکر237 روپے 80 پیسے کا ہوگیا