سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold rates increased
کیپشن: Gold rates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔
صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں 700 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 500 روپے رہی۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 183 روپے رہی اور 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 675 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1510 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے متوسط طبقے کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے اب سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل گیا ہے۔