رمضان المبارک کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

School timings,after,Ramadan
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے،سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 6 مئی سےہوگا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نئے اوقات کار کےمطابق بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، دوپہر سوا ایک بجے چھٹی ہوگی۔گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی۔جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکول صبح سات سے دوپہر 12بجے تک لگیں گے۔

سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے سے ساڑھے چار بجے تک لگیں گے،جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ اڑھائی بجے سےساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔