ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں حکومت سازی ، ترین گروپ اختلافات کا شکار

 پنجاب میں حکومت سازی ، ترین گروپ اختلافات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکز کے بعد پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت، ترین گروپ اختلافات کا شکار ہونے لگا۔ 

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض اراکین ترین گروپ کے درمیان اختیارات کی وجہ سے اختلافات کی خبریں موصول ہورہی ہیں،  ترین گروپ کے رہنما سید اکبر نوانی اور دیگر اراکین کا شکوہ ہے کہ عون چودھری اور نعمان لنگڑیال گروپ کو ہائی جیک کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرکز میں پُرکشش عہدہ لینے کے بعد اب عون چوہدری اپنے بھائی آمین چودھری کو بھی پنجاب میں اچھا عہدہ لے کر دینے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ نعمان لنگڑیال اقتدار کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سید اکبر نوانی نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر ان کو آگاہ کرنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کے لیے اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔