ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اختیارات کا غلط استعمال، 4 افسر معطل

local govt
کیپشن: local govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال پر چار افسران کو معطل کر دیا ہے۔
  تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے پیڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں اور محکمانہ کارروائیوں پرلوکل گورنمنٹ افسران کے10 کیسز  کی   سماعت  کی۔سیکرٹری بلدیات نے فرائض سے کوتاہی،مالی بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پرلوکل گورنمنٹ کے 4 افسران معطل کر دیا ہے،محکمہ بلدیات کےمعطل ہونے والے افسران میں مسٹر بلال احمد،اویس افتخار،محسن علی ایم سی سیالکوٹ اور ملک خرم افتخار سابق چیف آفیسر سانگلہ ہل کے نام شامل ہیں۔

سیکرٹری بلدیات نےپیڈایکٹ سیکشن 13کی خلاف ورزی پر سید شبیرحسین ایم او جتوئی اورمجاہد حسین سب انجینئر ایم سی جتوئی کادوسالہ انکریمنٹ روک دیا۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مقدمات کے فیصلے سنائے گئے ہیں۔

سیکرٹری بلدیات پنجاب  نورالامین مینگل  کا کہناتھاکہ محکمانہ وسائل میں ہیر پھیر اور ڈیوٹی سےکوتاہی برتنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔