ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ECP, Local-Bodies-Election
کیپشن: ECP, Local-Bodies-Election
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قذافی بٹ) صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ضروری دستاویزات اور نقشہ جات کی فراہمی میں تاخیر پر بھی الیکشن کمیشن پر تشویش کا اظہار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات مقرر مدت میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو حلقہ بندیوں کے رولز اور نقشہ جات کی فراہم کرنےکی ہدایات کی ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت حلقہ بندی رولز کا اعلامیہ جاری کرے اور تمام ضروری دستاویزات اور نقشہ جات الیکشن کمیشن کو فراہم کئے جائیں ۔ 

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق اپنے خدشات ایک بار پھر حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز سے متعلق بھی بریفنگ تیار کر لی، صدر پاکستان عارف علوی کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو ایوان صدر میں ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر ایوان صدر میں بریفنگ دیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن انٹرنیٹ ووٹنگ کے ممکنہ خدشات کے باعث آئی ووٹنگ کی مخالفت کر چکا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین نادرا، الیکشن کمیشن حکام سمیت ایچ ای سی اور نیسٹ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا تھا کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔

فواد چودھری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں انتخابی اصلاحات لانے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ بھی بتایا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تکنیکی حصہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے قواعد کے بارے میں فیصلہ ابھی کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ EVM پاکستان میں بنانے کے ساتھ دو مشینیں باہر سے درآمد کی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer