ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمایوں سعید نے عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان کیساتھ ماضی کی تصویر شیئر کردی

 ہمایوں سعید نے عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان کیساتھ ماضی کی تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )نامور اداکار ر ہمایوں سعید نے اپنی ماضی کی ایک تصویر شیئر کی ہے،اس تصویر میں ہمایوں سعید کے ساتھ دیگر دو لیجنڈری اداکارائیں بھی موجود ہیں جو عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ یہ تو لاکھ چلے رے گوری کے سیٹ کی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کیساتھ پلے کی ڈائریکٹر مرینہ خان اور ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو موجود ہیں، مذکورہ تصویر کو اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا، ان ستاروں کی اس تصویر کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔

اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی ویڈیو  بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے،جس میں انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں  آپ کو  گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ آپ گھر میں رہیں اور حکومت کی ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی طبعیت کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے ویڈیو میں حکومتی ہیلپ لائن کا نمبر بھی بتایا۔

 معروف اداکارہمایوں سعید  نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہے، یہ وقت ایسا ہے جب ہم انسانوں کی مدد کریں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل یا فرقہ سے ہو، یہ وقت بھوکے کو کھانا کھلانے کا ہے، بجائے یہ سوچنے کہ ہمیں اِس کی نہیں بلکہ اس کی مدد کریں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ہرفلاحی تنظیم کے ساتھ کام کرتے ہیں، جہاں انہیں لگ رہا ہو کہ پیسہ اس فلاحی تنظیم کے ذریعے صحیح جگہ جارہا ہو وہ بغیرکچھ جانے اس تنظیم کے ساتھ کام کرنے لگ جاتے ہیں چاہے وہ فلاحی تنظیم چھوٹی ہو یا بڑی ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer