( سٹی 42 ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے سینتیس پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کردیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے چھیالیس پیسے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹ مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل فیصلہ کیا جائے گا۔