ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر میں کورونا کی علامات کے حامل مریض بڑھنے لگے

لاہور شہر میں کورونا کی علامات کے حامل مریض بڑھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور شہر میں کورونا کی علامات کے حامل مریض بڑھنے لگے ۔ 

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا کی تشخیص کی سہولت ناپید ہیں۔ کھانسی ، بخار ، سانس میں دشواری ، جسم میں شدید دکھن کی علامات کے ساتھ  روزانہ مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے سے مریضوں کی تصدیق نہیں ہورہی ۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی سہولت کا بندوبست نہیں کیا گیا ۔ 

ٹیسٹ اور تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فقدان ہے۔