ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین گیمز کے جیولن تھرو مقابلے، سخت مقابلہ جاری

ایشین گیمز کے جیولن تھرو مقابلے، سخت مقابلہ جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایشین گیمز کے جیولن تھرو مقابلے شروع ہوگئے, دو رواونڈز مکمل ہونے کے بعد بھارت کے یشویر سنگھ پہلے نمبر پر ہیں. 

 ایشین گیمز جیولن فائنل میں دو پاکستانی اتھلیٹس ایکشن میں ہیں , اولمپک چیمپئن ارشد ندیم اور یاسر سلطان جیولن تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ ارشد ندیم نے 76.69 میٹر کی پہلی تھرو کی ۔ سری لنکا کے رمیش تھرنگا نے 75.07 میٹر تھرو کی۔ بھارت کے یشویر سنگھ نے 83.56 میٹر تھرو کی۔ یاسر سلطان کی پہلی تھرو فاول ہوگئی۔ 

دوسری تھرو

سری لنکا کے رمیش تھرنگا نے دوسری تھرو 83.34 میٹر کی۔ سری لنکا کے رانا سنگھے نے دوسری تھرو 78.08 میٹر کی ۔ ارشد ندیم کی دوسری تھرو فاول ہوگئی. پاکستان کے یاسر سلطان نے دوسری تھرو 73.50 میٹر کی. 

دو رواونڈز مکمل ہونے کے بعد بھارت کے یشویر سنگھ پہلے نمبر پر ہیں. سری لنکا کے رمیش پاتھیرنگا دوسرے ،بھارت کے روہت یادیو تیسرے نمبر پر ہیں. سری لنکا کے رانا سنگھے چوتھے ،پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں ،اسماعیلوف چھٹے اور پاکستان کے یاسر سلطان ساتویں نمبر پر ہیں. 

تیسری تھرو

بھارت کے روہت یادیو نے تیسری تھرو 84.35 میٹر کی. جاپان کے سیکی یاما نے تیسری تھرو 78.74 میٹر کی. ارشد ندیم نے تیسری تھرو 80.29 میٹر کردی. یاسر سلطان نے تیسری تھرو 73.47 میٹر کی. 

تین تھروز کے بعد یاسر سلطان ٹاپ ایٹ سے باہر ہوکر نویں نمبر پر چلے گئے .