ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین عابد چارلی فالج کے باعث جنرل ہسپتال میں زیر علاج

طبیعت میں بہتری، مزید علاج کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل کیا جائے گا

معروف کامیڈین عابد چارلی فالج کے باعث جنرل ہسپتال میں زیر علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:معروف کامیڈین صدیق محمد المعروف عابد چارلی فالج کے باعث لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی کو 22 ستمبر کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں فالج کا اٹیک ہوا تھا جس کے باعث انہیں مختلف طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی کو بلڈ پریشر سمیت دیگر طبی مسائل بھی درپیش ہیں، تاہم اب ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

ایم ایس جنرل ہسپتال نے بتایا کہ عابد چارلی کو مزید بہتر علاج کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کے دماغ کا مزید علاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب عابد چارلی کے اہل خانہ نے جنرل ہسپتال میں ان کے علاج اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔