اسد اعوان: جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں کانوں میں ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک عبور کرنا 26 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کانوں میں ہینڈ فری لگائے ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اسے عقب سے آنے والی ٹرین کی آواز سنائی نہ دی۔ ٹرین کی زد میں آکر نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاش گھر منتقل کردی گئی۔