ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 14 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز

پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 14 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 14 لاکھ 79 ہزار 280 تک پہنچ گئی۔26 ستمبر 2026 تک پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں 13 لاکھ 16 ہزار 102 سول مقدمات زیرِ التوا ہیں، جبکہ زیرِ التوا فوجداری مقدمات کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 178 ہے۔

رواں سال 26 ستمبر تک پنجاب کی ضلعی عدالتوں نے مجموعی طور پر 24 لاکھ 15 ہزار 538 مقدمات نمٹائے۔ان مقدمات میں 5 لاکھ 94 ہزار 401 فوجداری جبکہ 18 لاکھ 21 ہزار 137 سول مقدمات شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی ضلعی عدالتوں میں 3 لاکھ 9 ہزار 983 مقدمات زیرِ التوا ہیں، جن میں 26 ہزار 194 فوجداری اور 2 لاکھ 83 ہزار 789 سول مقدمات شامل ہیں۔لاہور کی ضلعی عدالتوں نے یکم جنوری سے 26 ستمبر 2026 تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 80 ہزار 185 مقدمات نمٹائے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں فوجداری مقدمات کے مقابلے میں سول مقدمات کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔