ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخصوص سہولت سے محروم شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر آگئی

مخصوص سہولت سے محروم شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے پنجاب بھر میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے تمام میرج ہالز کو بند اور سیل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیر شیخ کی ہدایت پر فیلڈ افسران نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 محکمہ ماحولیات (ای پی اے) کا کہنا ہے کہ شادی ہالز میں کمرشل کچن سے نکلنے والے دھوئیں اور آلودہ اخراج کے تدارک کے لیے سکشن ہڈز کی تنصیب کی آخری تاریخ 31 جنوری تھی۔

 ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اب بغیر سکشن ہڈز چلنے والے ہالز کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،قوانین کی خلاف ورزی پر میرج ہالز کو نہ صرف مکمل طور پر سیل کیا جائے گا بلکہ مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ کمرشل کچنز کی آلودگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اسی سلسلے میں سکشن ہڈز نہ لگانے پر اب تک 500 سے زائد ریسٹورنٹس کو سیل کیا جا چکا ہے۔ 


 

Ansa Awais

Content Writer