(ویب ڈیسک)ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
جاپان کے شہر کاکامیگارا میں کھیلے گئے ایشین گیمز ہاکی کے پول بی کے آخری میچ میں پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سکور کی، جبکہ سفیان نے دو گول کیے۔
قومی ٹیم کی جانب سے دیگر دو گول بھی سکور کیے گئے، جس کے باعث پاکستان نے عمان کے خلاف واضح برتری حاصل کی۔
عمان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے پول بی میں چار فتوحات کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنلز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔