ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

شہرِ قائد میں بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے شہر میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا بارش کا کوئی امکان نہیں۔

شہرِ قائد میں موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی سامنے آگئی جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جبکہ جنوب مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ 

خیال رہے راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش نے موسم بدل دیا۔ 

کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تو کہیں بادل برستے ہی نشیبی علاقے اور گلیاں زیر آب آگئے۔ 

بہاولنگر میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا جبکہ چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال اور گردونواح میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ 

پاکپتن اور شورکوٹ سمیت پنجاب کے دیگرعلاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔