ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب: اسکولوں میں ایک ہفتے کیلئے آن لائن کلاسز کا اعلان

سعودی عرب: اسکولوں میں ایک ہفتے کیلئے آن لائن کلاسز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب میں حکام نے ریاض کے اسکولوں میں ایک ہفتے کے لیے طلبہ کو ’فاصلاتی تعلیم‘ یعنی آن لائن کلاسز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریاض بھر میں والدین کو اسکولوں کی جانب سے ای میلز موصول ہوئیں، جن میں فوری طور پر ایک ہفتے کے لیے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آن لائن تعلیم کے فیصلے کی باضابطہ وجہ سامنے نہیں لائی گئی، تاہم یہ اقدام خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں کے تناظر میں کیا گیا معلوم ہوتا ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کی تھی، جن میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔