عابد چودھری: شالیمار کے علاقے میں بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم فیصل مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ذریعے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ ملزم نے خاتون سے دھوکے کے ذریعے خطیر رقم بھی ہتھیا لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ واقعے کا مقدمہ ملزم فیصل کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔