ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتہائی جدید 8سلنڈر کروزر موٹر سائیکل کی تیاری شروع

انتہائی جدید 8سلنڈر کروزر موٹر سائیکل کی تیاری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک : چینی کمپنی ’’گریٹ وال موٹر‘‘ نے دنیا کی جدید ترین 8سلنڈر والی 2000سی ٹی موٹرسائیکل کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

    گریٹ وال موٹر چین کی سب سے طاقت ور اور جدید کمپنی ہے جوکہ ایس یو وی ، پک اپ ٹرکس اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے گلوبل پہچان رکھتی ہے، کمپنی نے جدید موٹر سائیکل کی تیاری شروع کر کے دنیا بھر کے موٹر بائیک لورز کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔

 بائیک کی انجن پاور 151ہارس پاور اور6500آر ایم پی ہے، کمپنی کی جانب سے انتہائی جدید موٹر بائیک کی تیاری کا اقدام ہونڈا گولڈ ونگ کا نقش قدم بتایا جا رہا ہے ۔

    کمپنی کی جانب سے اس جدید موٹر سائیکل کے چار ورژن متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ، موٹر سائیکل کا وزن 404کلوگرام سے 427کلوگرام تک ہوگاجس میں سامان رکھنے کی گنجائش بھی رکھی جائے گی ۔