ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  میں کار  چھیننے کی واردات کا نیا طریقہ سامنے آگیا؛ملزم گرفتار

لاہور  میں کار  چھیننے کی واردات کا نیا طریقہ سامنے آگیا؛ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک ؛ لاہور  میں کار  چھیننے کی واردات کا نیا طریقہ سامنے آگیا، پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں 23 ستمبر کو  ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ موٹرسائیکل سوار ایک ملزم  گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مارتا ہے۔خاتون گاڑی سےاترکرپیچھےکی طرف آتی ہے تو موٹرسائیکل سوار ملزم فرار ہوجاتا ہے جب کہ اس کا ساتھی ڈرائیونگ سائیڈ سے آکر گاڑی میں بیٹھ کردروازہ لاک کرلیتا ہے۔

خاتون پہلےگاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتی ہے اورپھرگاڑی کے سامنےکھڑی ہوجاتی ہے لیکن ملزم خاتون کو ٹکرمارتے ہوئے گاڑی لےکرفرارہوجاتا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو  پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لےکر فرار ہوگیا۔

لاہور  پولیس نےگاڑی چھیننے والے دونوں ملزم گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔ تحقیقات میں مختلف اضلاع  اور 300 سے زائد سیف سٹی و لوکل کیمروں کی مدد لی گئی۔

پولیس کےمطابق گرفتار ہونے والا ایک ملزم فاروق ریکارڈیافتہ ہے، اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 5 مقدمات سامنے آئے ہیں۔