ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کے حملے ؛ 36 نئے ڈینگی کیسز سامنے آگئے

وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کے حملے ؛ 36 نئے ڈینگی کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق  یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری  کردی گئی 

ضلعی انتظامیہ   کے مطابق انسدادِ ڈینگی ٹیمز کی جانب سے مختلف یونین کونسلز اور سیکٹرز میں انسپکشنز اور سرویلینس سرگرمیاں مکمل ہوگئیں ،گزشتہ روز مجموعی طور پر 265 مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے۔دیہی علاقوں سے 25 جبکہ شہری علاقوں سے 11 ڈینگی کیس ریکارڈ کیے گئے۔

لاروا انسپکشن کے دوران 6 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا جبکہ 15 مقامات کلیئر قرار دیے گئے،ہائی رسک علاقوں میں فوری طور پر اسپرے اور فوگنگ کی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار جبکہ مختلف مقامات سیل کیے گئے ہیں، کسی بھی مقام پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم کو دیں۔

لاروا تلفی اور فیلڈ انسپکشنز کا عمل روزانہ کی بنیاد پر بلاتعطل جاری رہے گا۔