ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’جو کرنا ہے کرو، میں سنبھال لوں گا‘‘، چیئرمین پی سی بی

’’جو کرنا ہے کرو، میں سنبھال لوں گا‘‘، چیئرمین پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اعجاز وسیم باکھری:  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کو ایک اعتمادی اور حوصلہ افزا پیغام  دیتے ہوئے کہنا ہے کہ  ’’جو کرنا ہے کرو، میں سنبھال لوں گا‘‘۔

اُن کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے پیچھے مکمل سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ناکامی یا غلطیاں ہوں تو ذمہ داری وہ خود لیں گے جبکہ کھلاڑی بے خوف اور آزادانہ انداز میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ، پاکستان اپنے روایتی حریف سے ٹکرائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 شروع ہوگا، بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں کون شامل، کون آوٹ؟ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑے ایونٹ کا بڑا میچ آج دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے، کرکٹ شائقین بھی پرجوش ہیں جبکہ دبئی پولیس کی جانب سے سخت پابندیاں بھی عائد کی گئیں ہیں۔