طاہر جمیل: کمشنر مریم خان کا کہنا تھا 98فیصد تھیم پارک سوسائٹی آبادی اپنے گھروں میں لوٹ چکی ، تھیم پارک کے 31 بلاکس مکمل کلیئر ہوچکے،2بلاکس سے سیلابی پانی نکالا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کمشنر مریم خان کا کہنا تھا کہ 63سو کنال ایریا راوی کے سیلابی پانی،نشیبی جگہ پر ہونے سے تاحد نگاہ جھیل بن چکی تھا، 63سو کنال سے زائد ایریا میں 18تا20فٹ سیلابی پانی موجود تھا۔
انتظامیہ کی دن رات کی کاوشیں کامیابی کے عین قریب ہیں،وزیراعلیٰ کی ہدایات،کمشنر مریم خان کے انتظامی افسران کے ہمراہ مسلسل دورے جاری ہیں۔
تھیم پارک پر مزید ہیوی مشینری نصب،57کیوسک فی سیکنڈ کی رفتار سے نکاسی ہورہی ہے، دوبلاکس انتہائی نشیبی ہیں،دو عارضی نالے بناکر سیلابی پانی کو پمپ آوٹ کیا جارہا ہے۔
تھیم پارک میں مسلسل کلیننگ ،سویپنگ ،ڈینگی و جراثیم کش سپرے جاری ہے، درجنوں صفائی ورکرز صفائی،کچرا و کیچڑ اٹھانے کیلئے مشینری کیساتھ شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔
کمشنر لاہور مزید کہنا تھا کہ تھیم پارک سوسائٹی ریلیف کیمپ ہر مکین کی اپنے گھروں میں واپسی تک فعال رہے گا۔