ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ فائنل: پاک ,بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کی جیت کے امکانات بڑھ گئے

ایشیا کپ فائنل: پاک ,بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کی جیت کے امکانات بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کے لیے دبئی میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جسے کرکٹ کا ہائی وولٹیج مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں عوامی جوش و خروش اپنے عروج پر ہے، وہیں سٹے بازوں کی نظر میں بھی صورتحال دلچسپ ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات 48 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔ اس سے قبل ایشیا کپ کے دونوں پاک بھارت مقابلوں میں بھارت کی جیت کے امکانات 60 فیصد سے زیادہ بتائے جا رہے تھے تاہم فائنل میں صورتحال کچھ مختلف دکھائی دے رہی ہے۔

سٹے بازوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھارت جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے لیکن اپ سیٹ کے قوی امکانات موجود ہیں۔ ان کے مطابق بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما اور سنجو سیمسن زیادہ اسکور کے لیے موزوں کھلاڑی تصور کیے جا رہے ہیں جبکہ کلدیپ یادیو کو بہترین بولنگ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کو بڑی اننگز کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے جبکہ صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ میں میچ کے گیم چینجرز سمجھا جا رہا ہے۔

سٹے بازوں کے مطابق بھارت کی جیت کا ریٹ 1 روپے 90 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جیت کا ریٹ 2 روپے 30 پیسے ہے جو کہ پاکستانی ٹیم کے اپ سیٹ کی گنجائش کو ظاہر کرتا ہے۔