ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا

صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل پریس کانفرنس میں صائم ایوب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فائنل میں ضرور کھیلیں گے اور اچھی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کریں گے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں۔ دباؤ دونوں ٹیموں پر ہوگا، مگر جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی وہی فتح یاب ہو گی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "بھارتی میڈیا کیا کہتا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم اپنی کارکردگی پر توجہ دے رہے ہیں۔ بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں بھرپور تیاری کی ہے۔"

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج شام 7:30 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ شائقین کرکٹ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں پانچویں بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آ رہی ہیں۔

تاریخی ریکارڈ کے مطابق، پاکستان کو بھارت پر فائنل مقابلوں میں برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پاکستان کو دو بار فائنل میں ہرایا، جب کہ پاکستان نے ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے علاوہ تمام ایشیائی ٹیموں کو شکست دی ہے۔