ملک اشرف: لاہوروکلاء کا گڑھ ہونے کےباعث امیدواروں کی سرگرمیوں کامرکز بن گیا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اہل ووٹرز کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ با ر کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی، ووٹرزوکلاءسےملاقاتیں کررہے ہیں،امیدواروں کےکاغذات نامزدگی پرسوں سے5اکتوبرتک وصول کئے جائیں گے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ،شکایات پر فیصلے8 اکتوبر کو ہوں گے۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی،کاغذات نامزدگی منظور یامسترد ہونے کیخلاف 10اکتوبرکواپیلیں وصول کی جائیں گی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے متعلق اپیلوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ہوگی۔
امیدوار 17 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اکتوبر کو جاری کی جائے گی،31اکتوبر کو صبح ساڑھے 8بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہوگی۔
پولنگ کے دوران ایک سے 2بجے وقفہ ہوگا،امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان 4نومبر کو کیا جائے گا۔